hadees
میرے والد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے رسالے میں تحریر فرمایا جسے انہوں نے میرے پاس بھیجا تھا کہ اگر تم اپنے وضو کے بعض حصوں سے فارغ ہوئے اور وضو ا بھی پورا نہیں ہوا تھا کہ تمہارے پاس پانی ختم ہو گیا اور دوسرا پانی لایا گیا تو اب وہ عضو کہ جس کو تم دھو چکے ہو اگر تری باقی ہے تو اپنے باقی وضو کو تمام کرو اور اگر وہ خشک ہو گیا ہے کہ از سر نو وضو کرو اور اگر تم نے ابھی وضو پورا نہیں کیا تھا کہ تمہارے وضو کا بعض حصہ خشک ہو گیا اور تمہارے پاس پانی موجود ہے اور ختم نہیں ہوا ہے تو اب جو باقی حصہ ہے اسکو دھو لو ( اور وضو کو پورا کر لو) کچھ حصہ خشک ہوا ہو یا نہ ہوا ہو ۔