Skip to main content

باب دو رکعت نماز فجر اور دو رکعت نماز صبح کے درمیان ذرا آرام کرتے وقت میں دعا

 حدیث ١٤٢٣ -١٤٢٣

دو رکعت نماز فجر اور دو رکعت نماز صبح کے درمیان داہنی کروٹ قبلہ رو ہو کر ذرا لیٹ رہو اور لیٹے ہی لیٹے یہ کہو اَسْتَمْسَكْتُ بِعُرْوَةِ اللهِ الْوُثْقى الَّتِىْ لَا أِنْفَصَامَ لَهَا ، وَاعْتَصَمْتُ بِحَبْلِ اللهِ الْمَتِيْنِ ، وَأَعُوْذُ باللهِ مِنْ شَرِّ فَسَقَةِ الْعَرَبِ وَ الْعَجَمِ ، وَأَعُوْذُ بِاللهِ مِنْ شَرِّ فَسَقَةِ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ،  سُبْحَانَ رَبِّ الصَّبَاحِ ، فَالِقِ الْاَصْبَاحِ ، سُبْحَانَ رَبِّ الصَّبَاحِ ، فَالِقِ الْاَصْبَاحِ ، سُبْحَانَ رَبِّ الصَّبَاحِ فَالِقِ الْاَصْبَاحِ  -  (میں ایسی مضبوط رسی سے متمسک ہوں جو کبھی نہ ٹوٹے گی - میں نے اللہ کی مضبوط رسی کو پکڑا ہوا ہے۔ میں عرب و عجم کے فاسقوں کے شرسے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں اور فاسق جنوں اور انسانوں کے شر سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں ۔ پاک اور منزہ ہے صبح کا پروردگار اور ہر صبح کا شگافتہ کرنے والا ۔ پاک منزہ ہے صبح کا پروردگار اور ہر صبح کا شگافتہ کرنے والا ۔ پاک منزہ ہے صبح کا پروردگار اور ہر صبح کا شگافتہ کرنے والا) اسکے بعد یہ کہو بِسْمِ اللهِ وَ ضَعْتُ جَنْبِىْ لِلَّهِ ، فَوَّضُتْ أَمْرِىْ إِلَى اللَّهِ أَطْلُبُ حَاجَتِيْ مِنَ اللَّهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ حَسْبِىَ اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ وَمَنْ يَتَوَكَّلُ عَلَىَ اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ إِنَّ اللَّهَ بَالِغُ أَمْرِهِ قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لِكُلِّ شَيءٍ قَدَراً ، اَللَّهُمَّ وَمَنْ أَصْبَحَ وَحَاجَتُهْ إِلیٰ مَخْلُوْقٍ فَإِنَّ حَاجَتِىْ وَرَغْبَتِىْ إِلَيْكَ - (اللہ کے نام سے میں نے اپنا پہلو اللہ کیلئے ڈالدیا ہے اور اپنا کام الله  کے سپرد کر دیا ہے میں اپنی حاجت اس سے طلب کرتا ہوں اور اللہ پر بھروسہ کرتا ہوں میرے لئے اللہ کافی ہے اور وہ بہترین مددگار ہے جو شخص اللہ پر کا جو شخص اللہ پر بھروسہ کرلے گا اللہ اسکے لئے کافی ہو گا۔ بیشک اللہ تعالٰی اسکے کام کو پورا کرنے والا ہے ۔ اللہ تعالٰی نے ہر شے کی ایک مقدار مقرر کردی ہے ۔ اے اللہ اگر کوئی شخص صبح کرے اور اسکی حاجت کسی مخلوق کی طرف ہو تو (ہوا کرے) مگر میری حاجت اور میری رغبت تو تیری طرف ہے) اسکے بعد سورہ آل عمران کی آخر کی پانچ آیتیں ۔ ان فی خلق کرے (مگر میری حاجت اور میری رغبت تو تیری طرف ہے) اسکے بعد سورہ آل عمران کی آخر کی پانچ آیتیں ۔ ان فی خلق السموات والارض سے لیکر انک لا تخلف المیعاد تک پڑھو پھر محمد اور ان کی آل پر سو مرتبہ درود بھیجو اس لئے کہ 

١٤٢٣ - روایت کی گئی ہے کہ جو شخص فجر کی دو رکعتوں اور صبح کی دو رکعتوں کے درمیان سو مرتبہ محمد اور انکی آل پر درود بھیجے گا اللہ تعالٰی اسکے چہرے کو جہنم کی تپش سے بچائے گا اور جو شخص سو مرتبہ کہے گا سبحان ربی العظيم وبحمده استغفر الله ربی و اتوب اليه تو اللہ تعالٰی اس کیلئے جنت میں ایک گھر بنا دیگا اور جو شخص اکسیس (٢١) مرتبہ قل ھو اللہ احد پڑھے گا اللہ اس کیلئے جنت میں ایک گھر بنا دیگا ۔ اور اگر چالیس (٤٠) مرتبہ پڑھے گا تو اللہ تعالٰی اسکی مغفرت فرما دیگا ۔