باب وہ نماز جو ہر وقت پڑھی جا سکتی ہے
حدیث ١٢٦٤ - ١٢٦٤
١٢٦٤ - زرارہ نے حضرت امام محمد باقر علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا کہ چار نمازیں ہیں جسکو انسان ہر وقت پڑھ سکتا ہے ۔ وہ نماز جو تم سے فوت ہو گئی ہے وہ جب بھی تمہیں یاد آئے اس وقت ادا کرو ، دو رکعت نماز فریضہ طواف ، نماز کسوف ، نماز میت ۔ یہ نمازیں انسان ہر وقت جب بھی موقع ملے پڑھ سکتا ہے ۔
نوٹ:۔ اصل کتاب میں اوپر کی دونوں حدیثوں کا شمار ایک ہی ہے۔