باب نماز پڑھتے ہوئے شخص پر سلام
حدیث ١٠٦٣ - ١٠٦٦
١٠٦٣ - ایک مرتبہ محمد بن مسلم نے حضرت امام محمد باقر علیہ السلام سے دریافت کیا کہ کچھ لوگ نماز پڑھ رہے تھے کہ ایک شخص نے انکو سلام کیا ؟ آپ نے فرمایا اگر تم نماز میں ہو اور کوئی مرد مسلمان تم کو سلام کرے تو تم اسکے سلام کا جواب دو اسلام علیک کہو اور اپنی انگلی سے اشارہ کرو ۔
١٠٦٤ - عمار ساباطی نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے نماز پڑھتے ہوئے شخص کے متعلق دریافت کیا تو آپ نے فرمایا جب تم نماز پڑھ رہے ہو اور مسلمانوں میں سے کوئی شخص تم کو سلام کرے تو تم اسکے سلام کا جواب اتنی آہستہ آواز سے دو کہ صرف تم ہی سنو اپنی آواز بلند نہ کرو۔
١٠٦٥ - اور منصور بن حازم نے آپ سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا کہ جب کوئی شخص کسی نماز پڑھتے ہوئے شخص کو سلام کرے تو وہ جواب سلام خفی آواز سے دے جیسا کہ اوپر کہا گیا ہے ۔
١٠٦٦ - اور حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے بیان فرمایا کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز میں مشغول تھے کہ عمار نے آپ کو سلام کیا اور آپ نے انکے سلام کا جواب دیا ۔ اسکے بعد حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے کہا السلام اللہ تعالٰی کے ناموں میں سے ایک نام ہے ۔