باب رات کے ڈھلنے کی پہچان
حدیث ٦٧٨ - ٦٧٨
٦٧٨ - عمر بن حنظلہ نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے عرض کیا کہ دن کے وقت زوال آفتاب کو تو ہم لوگ پہچان لیتے ہیں مگر رات کو کیسے پہچانیں ؟ آپ نے فرمایا کہ رات بھی اسی طرح ڈھلتی ہے جیسے آفتاب ڈھلتا ہے ۔ اس نے عرض کیا پھر اسکو کیسے پہچانیں آپ نے فرمایا کہ ستاروں کے اتار سے ۔