باب صبح کی شناخت اور اس کو دیکھنے کے وقت کی دعا
حدیث ١٤٣٦ - ١٤٣٨
١٤٣٦ - علی بن عطیہ نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت کی ہے آپ نے فرمایا کہ فجر وہ ہے جسے تم (مشرق میں) دیکھتے ہو کہ اچانک نمودار ہو جاتی جیسے نہر سوری کی سفیدی ہو ۔
١٤٣٧ - اور روایت کی گئی ہے کہ نماز صبح کا وقت جب فجر نمودار ہو جائے اور اسکی روشنی اچھی طرح ہو جائے اور فجر وہ ہے جو یک بیک نمودار ہوتی ہے جیسے شیر یا بھیڑیے کی دم ہو اور یہ فجر کاذب ہے اور فجر صادق سو وہ اس طرح ظاہر ہوتی ہے جیسے
ایک قبطی چادر ۔
١٤٣٨ - عمار بن موسیٰ ساباطی نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت کی ہے آپ نے فرمایا کہ جب فجر طلوع ہو تو تم کہو اَلْحَمْدُ للهِ فَالِقِ اِلْإَصْبَاحِ ، سُبْحَانَ (اَللهِ) رَبِّ الْمَسَاءِ وَالصَّبَاحِ ، اَللَّهُمَّ صَبِّحْ آلَ مُحَمَّدٍ بِبَرْكَةٍ وَعَافِيَّةٍ وَ سُرُوْرٍ وَقُرَّةَ عَيْنٍ ، اَللّهُمَّ إِنَّكَ تَنُزْلُ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ مَا تَشَاءُ فَأَنْزِلْ عَلَّى وَعَلیٰ أَهْلِ بَيْتِىْ مِنْ بَرْكَةِ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ رِزْقًا حَلَالًا طَيّباً وَاسِعًا تُغْنِيْنِىْ بِهِ عَنْ جَمِيعِ خَلْقِكَ (حمد اس اللہ کی جو صبح کی پو پھاڑنے والا ہے ۔ پاک اور منزہ ہے شام و صبح کا پروردگار ۔ اے اللہ تو آل محمد کی صبح برکت و عافیت و سرور و خشکی چشم کے ساتھ کر ۔ اے اللہ تو ہر صبح و شام جو چاہتا ہے نازل فرماتا ہے پس مجھ پر اور میرے اہل خانہ پر آسمانوں اور زمینوں کی برکتوں میں سے حلال و طیب اور وسیع رزق نازل فرما جس کی وجہ سے میں تیری تمام مخلوق سے بے نیاز ہو جاؤں) -