Skip to main content

باب ساعت غلات میں نافلہ پڑھنے کا ثواب

حدیث ١٥٥٩ - ١٥٦٠

١٥٥٩ - رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگ ساعت غفلت میں نافلہ پڑھا کرو خواہ ہلکی پھلکی دو رکعتیں کیوں نہ پڑھو اس لئے کہ یہ دو رکعتیں دارالکرامت (جنت) کا وارث بنا دیتی ہیں ۔

١٥٦٠ - اور دوسری حدیث میں ہے کہ یہ دار السلام کا وارث بنا دیتی ہیں اور وہ جنت ہے اور ساعت غفلت نماز مغرب اور نمازعشاء کے درمیان کا عرصہ ہے ۔