باب نماز شب کیلئے اٹھتے وقت کی دعا
حدیث ١٣٩٨ - ١٣٩٨
١٣٩٨ - امام جعفر صادق علیہ السلام نے ارشاد فرمایا کہ جب تم نماز کیلئے اٹھنے کا ارادہ کرو تو یہ کہو اَللّهُمَّ إِنَّىِ أَتَوَجَّهُ إِلَيْكَ بَِنبِيِّكَ
نِبَىِّ الرَّحْمَةِ وَآلِهِ وَ أَقَدِّ مُهُمْ بَيْنَ يَدَىْ حَوَائِجِىْ ، فَاجْعَلْنِىْ بِهِمْ وَجِيْهاً فِى الدُّنْيَا وَالآَخِرَةِ وَمِنَ الْمُقَرَبِّيْنَ ، اَللّهُمَّ ارْحَمْنِىْ بِهَمْ وَلَا تُعَذِّبْنِى بِهِمْ وَاهْدِنْىِ بِهِمْ وَلَاتُضِلِّنِىْ بِهِمْ ، وَلْرُزْقَنِىْ بِهِمْ تَحْرِمْنِىْ بِهِمْ ، وَ اقْضِ لِىْ حَوَائِجِىْ لِلدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ إِنَّكَ عَلیٰ يا كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ وَ بِكُلِّ شَيْ ءٍ عَلِيمٌ (اے الله میں تیرے نبی ، رحمت والے نبی اور ان کی آل کے واسطہ سے تیری طرف متوجہ ہوں اور اپنی حاجات کی سفارش کیلئے ان حضرات کو پیش کرتا ہوں، تجھے ان سب حضرات کا واسطہ مجھے دینا و آخرت میں صاحب وجاہت بنا دے اور اپنے مقرب بندوں میں شامل کرلے اے اللہ تجھے ان سب کا واسطہ مجھ پر رحم فرما ۔ تجھے ان سب کا واسطہ مجھے عذاب میں مبتلا نہ کر ۔ تجھے ان سب کا واسطہ مجھے ہدایت عطا کر تجھے ان سب کا واسطہ مجھے گمراہ نہ ہونے دے تجھے ان سب کا واسطہ مجھے روزی عطا فرما ۔ تجھے ان سب کا واسطہ مجھے محروم نہ کر - اور میری دنیا و دین کی حاجتوں کو روا کر دے بیشک تو ہر چیز پر قادر اور ہر شے کا جاننے والا ہے)