باب وہ تکبیرین جو سنت جاریہ ہیں لازم ہے کہ ان کی طرف توجہ دی جائے
سنتی تکبیرات چھ (٦) ہیں یعنی نماز شب کی پہلی رکعت میں اور نماز وتر کی ایک رکعت میں اور نماز زوال کی دو رکعتوں میں سے پہلی رکعت میں اور نماز احرام کی دو رکعتوں میں سے پہلی رکعت میں اور نوافل مغرب کے اندر پہلی رکعت میں اور ہر نماز فریضہ کی پہلی رکعت میں ۔ میرے والد رضی اللہ عنہ نے اپنے رسالے میں اسی طرح تحریر فرمایا ہے جو انہوں نے میرے پاس بھیجا ہے ۔