باب کھانے اور پہننے کی چیزوں پر سجدہ کے منع ہونے کے سبب
حدیث ٨٤٣ - ٨٤٣
٨٤٣ - ہشام بن حکم نے ایک مرتبہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے عرض کیا کہ یہ ارشاد فرمائیں کہ سجدہ کن چیزوں پر جائز ہے اور کن چیزوں پر جائز نہیں ہے ؟ آپ نے فرمایا سجدہ سوائے زمین کے یا اس سے جو چیزیں اگتی ہیں ان کے علاوہ کسی چیز پر جائز نہیں ہے۔ سوائے ان اگی ہوئی چیزوں کے جو کھائی اور پہنی جاتی ہیں۔ اس نے کہا میں آپ پر قربان اسکا سبب کیا ہے؟ آپ نے فرمایا اس لئے کہ سجدہ اللہ کے سامنے جھکنا ہے اس لئے جائز نہیں کہ جو چیزیں کھائی یا پہنی جاتی ہیں اُنکی طرف آدمی جھکے کیونکہ دنیا والے کھانے اور پہننے والی چیزوں کے بندے بنے ہوئے ہیں ۔ اور سجدہ کرنے والا اپنے سجدہ میں صرف اللہ کی عبادت میں مشغول ہے اس لئے یہ جائز نہیں کہ وہ سجدہ میں اپنی پیشانی دنیا والوں کے معبود پر رکھے جو اس کے دھوکے میں آگئے ہیں اور زمین پر سجدہ کرنا سب سے افضل ہے کہ اس سے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں تواضع اور خضوع کا زیادہ اظہار ہوتا ہے۔