Skip to main content

باب نماز حاجت

حدیث ١٥٤٢ - ١٥٤٢ 

١٥٤٢ - مرازم نے حضرت عبد صالح امام موسیٰ بن جعفر علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا کہ جب تمہیں کوئی بہت مشکل اور امر عظیم آپڑے تو دن کے وقت ساٹھ مسکینوں کو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صاع کے حساب سے نصف صاع ہر مسکین کو کھجور یا گیہوں یا جو صدقہ دو اور جب رات ہو تو رات کے آخری تہائی حصہ میں غسل کرو ۔ اور وہ لباس پہنو جو سب سے موٹا جھوٹا ہو لیکن یہ کہ اس لباس میں ازار ضرور ہونا چاہیئے پھر دو رکعت نماز پڑھو اور دونوں رکعتوں میں سورہ توحید اور سورہ قل یا ایها الکافرون کی قراءت کرو اور جب تم آخری رکعت میں سجدے کیلئے اپنی پیشانی رکھو تو کہو لا اله الا الله ، سبحان الله ، الله اكبرلاحول ولاقوة الا بالله -
پھر اسی سجدے میں اپنے گناہوں کا ذکر کرو اور انکا اقرار کرو اور جو جانتے ہو اس کا نام اور جو نہیں جانتے ان کا مجملاً اقرار کرو پھر اپنا سر سجدے سے اٹھاؤ اور جب دوسرے سجدے کیلئے اپنی پیشانی رکھو تو اللہ تعالٰی سے طلب خیر کرو اور سو (١٠٠) یہ مرتبه يه کہو اَللَّهُمَّ إِنِّى أَسْتَخَيْرُكَ بِعِلْمِکَ (اے اللہ میں تجھ سے طلب خیر کرتا تیرے علم کے واسطہ سے) پھر اللہ تعالٰی کو اس کے ناموں میں سے جن ناموں کے ساتھ چاہو پکارو اور کہو یَا کَائِنًا قَبْلَ كُلِّ شَئٍ وَ يَا مُكَوِّنُ كُلِّ شَئٍ وَ يَا کَائِنًا بَعْدَ كُلِّ شَئٍ اِفْعَلْ بِی (اے ہر شے سے قبل ہونے والے اے ہر شے کو پیدا کرنے والے اے ہرشے کے بعد رہنے والے میرے لئے یہ کام کر دے (یہاں حاجات کا تذکرہ کرو) اور جب تم سجدہ کرو تو اپنا گھٹنے زمین پر رکھو اور ازار کو اٹھا لو تاکہ وہ کھل جائے اور اسے اپنے پیچھے سے اپنے دونوں کو لہوں پر پنڈلیوں کے باطنی حصہ میں رکھ لو ۔ مجھے امید ہے کہ تمہاری حاجت انشاء اللہ تعالیٰ پوری ہو جائیگی اور اسکو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے اہلیت پر درود سے شروع کرو ۔