Skip to main content

باب زوال آفتاب کی معرفت

حدیث ٦٧٣ - ٦٧٤  

٦٧٣ - عبد اللہ بن سنان نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا کہ ماہ حزیران (رومی یا سریانی زبان میں شمسی سال کے چھٹے مہینہ یعنی جون) کے نصف میں زوال آفتاب نصف قدم پر ہوتا ہے اور ماہ تموز (جولائی) کے نصف میں ۱/۲ ١ قدم پر اور ماہ آب (اگست) میں ۲۱/۲ قدم پر اور ماہ ایلول ( ستمبر) کے نصف میں ۳۱/۲ قدم پر اور ماه تشرین اول (اکتوبر) کے نصف میں ۵۱/۲ قدم پر اور ماہ تشرین آخر (نومبر) کے نصف میں ۱/۲ ۷ قدم پر اور ماہ کالون اول (دسمبر) کے نصف میں ۹۱/۲ قدم پر اور ماہ کالون آخر ( جنوری) کے نصف میں ۱/۲ ٨ قدم پر اور ماہ شباط (فروری) کے نصف میں ۵۱/۲ قدم پر اور ماہ آذار (مارچ) کے نصف میں ۳۱/۲ قدم پر اور نیسان (اپریل) کے نصف میں ۲۱/۲ قدم پر اور ماہ ایار (مئی) کے نصف میں ۱/۲ ١ قدم پر اور پھر حزیران (جون) کے نصف میں ۱/۲ قدم پر زوال آفتاب ہوتا ہے (بظاہر یہ تجدیدات مدینہ منورہ اور اسکے اطراف کیلئے ہیں)

٦٧٤  - حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ زوال آفتاب اس طرح واضح ہوگا کہ تم ایک ہاتھ چار انگل طویل لکڑی کو چار انگل تو زمین میں گاڑ دو جب اسکا سایہ گھنٹتے گھٹتے اپنی حد کو پہنچ جائے اور اسکے بعد بڑھنے لگے تو یہی زوال آفتاب کا وقت ہے اس وقت آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ہوائیں چلنے لگتی ہیں اور بڑی بڑی حاجتیں پوری ہوتی ہیں۔