Skip to main content

مال زکوٰۃ سے حج

حدیث ١٦٣٢ - ١٦٣٣

١٦٣٢ -  محمد بن مسلم نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے ایک ایسے شخص کے متعلق پوچھا کہ جس نے ابھی تک حج نہیں کیا ہے کیا وہ رقم زکوٰۃ سے حج کر سکتا ہے آپ نے فرمایا ہاں ۔

١٦٣٣ علی بن یقطین نے ایک مرتبہ حضرت ابو الحسن اول (امام موسیٰ بن جعفر علیہما السلام) سے دریافت کیا کہ میرے پاس مال زکوٰۃ ہوتا ہے کیا میں اس سے اپنے غلاموں اور اغراو اقارب کو حج کرا سکتا ہوں ؟ آپ نے فرمایا ہاں کوئی حرج نہیں -