باب : میت کی گلو خلاصی کرانے کا ثواب
حدیث ١٧٠٤ - ١٧٠٤
١٧٠٤ - ایک مرتبہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے عرض کیا گیا کہ عبدالرحمن بن سیا بہ کا کسی شخص پر قرض تھا وہ شخص مر گیا تو ہم لوگوں نے اس سے کہا کہ اپنا قرض اس کو معاف کر دے مگر اس نے انکار کر دیا ۔ آپ نے فرما یا افسوس کیا اسکو یہ نہیں معلوم کہ اگر وہ معاف کر دیتا تو اس کے لئے ایک درہم کے بدلے دس (۱۰) درہم ہوتے اور جب اس نے معاف نہ کیا تو اس کے لئے ایک درہم کے بدلے ایک ہی درہم کا حق ہے ۔