باب : غریبوں کی مالی اعانت کا بوجھ اٹھانا نعمت الہی کے ہمیشہ باقی رہنے کا سبب ہوتا ہے
حدیث ١٧٠٥ - ١٧٠٦
١٧٠٥ - حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص پر اللہ کی نعمتیں عظیم ہوتی ہیں اس پر لوگوں کی مالی اعانت کی ذمہ داری بھی سخت ہوتی ہے ۔ لہذا اپنے پاس اللہ کی نعمتوں کو ہمیشہ باقی رکھنے کیلئے لوگوں کی مالی اعانت کا بوجھ اٹھاؤ ۔ اور اس کو معرض زوال میں نہ ڈالو اور کم ہی ایسا ہوتا ہے کہ جس سے نعمت زائل ہو جائے اس کے پاس پھر دوبارہ آجائے ۔
١٧٠٤ - نیز آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی نعمتیں تمہارے پاس پڑوس ( کی طرح) ہیں تو تم (انکو تنگ نہ کرو) ان کو اچھی طرح رہنے دو اور اس بات سے ڈرو کہ وہ تمہارے پاس سے اٹھ کر دوسرے کے پاس نہ چلی جائیں ۔ اس لئے کہ جس شخص کے پاس سے بھی نعمت منتقل ہوئی پھر شاید ہی اس کے پاس واپس آئی ہو ۔ اور حضرت علی علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ جو چیز چلی گئی ہو وہ پھر واپس آئے ۔