Skip to main content

باب: پورے ماہ رمضان میں ہر شب افطار کے وقت کی دعا

حدیث ١٨٥٠ - ١٨٥٢

١٨٥٠ - رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب روزہ افطار کرتے تو کہا کرتے تھے اَللَّهُمَّ لَكَ صُمْنَا ، وَعَلَى رِزْقِكَ افَطَرْنَا فَتَقَبَّلُهُ مِنَّا ذَهَبَ الظُّلَمَا ، وَ ابْتَلَّتِ الْعُرُوقَ وَبَقِىَ الْاَجْرُ ( اے اللہ ہم لوگوں نے تیرے لئے روزہ رکھا اور تیرے رزق پر افطار کیا پس اسکو ہم لوگوں کی طرف سے قبول کرلے ، پیاس تو جاتی رہی لوگوں میں تری آگئی اور اس کا ثواب باقی رہ گیا )

١٨٥١ - ابو بصیر نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ آپ نے ارشاد فرمایا کہ ماہ رمضان میں ہر شب افطار کے وقت یہ کہو اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِىْ اَعَانَنَا فَصُمْنَا وَ رَزَقْنَا فَافْطَرْنَا ، اَللَّهُمَّ تَقَبَّلْ مِنَّا وَ اَعَنَّا عَلَيْهِ ، وَ سَلَّمْنَا فِيْهِ ، وَتَسَلَّمْهُ مَنَّا فِىْ يُسْرِمِنْكَ وَعَافِيَةِ اَلْحَمْدُ اللَّهِ الَّذِىْ قَضَى عَنَّا يَوْماً مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ ( حمد اس اللہ کی جس نے ہم لوگوں کی مدد فرمائی تو ہم لوگوں نے روزہ رکھا اور اُس نے ہم لوگوں کو رزق دیا تو ہم لوگوں نے افطار کیا ۔ اے اللہ یہ ہم لوگوں کی طرف سے قبول فرما اور اس میں ہماری اعانت فرما اس میں ہم لوگوں کو سلامت رکھ اور اس کو ہم لوگوں کی طرف سے سلامت رکھ اپنی طرف سے آسانی اور عافیت کے ساتھ ۔ حمد اس اللہ کی جس نے ہم لوگوں سے ماہ رمضان کا ایک دن پورا کرا دیا )

١٨٥٢ -  نیز ان جناب نے فرمایا کہ روزہ دار کی دعا افطار کے وقت قبول ہوتی ہے ۔