Skip to main content

باب : امام علیہ السلام کی بارگاہ میں نذر و ہیدیہ پیش کرنے کا ثواب

حدیث ١٧٦٣ - ١٧٦٥

١٧٦٣ - حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے اللہ تعالٰی کے اس قول کے متعلق دریافت کیا گیا (مَّن ذَا ٱلَّذِى يُقْرِضُ ٱللَّهَ قَرْضًا حَسَنًۭا) سورہ بقرہ ٢٤٥ ( ہے کوئی جو اللہ کو قرض حسنہ دے) آپ نے فرمایا کہ یہ آیت امام کے ساتھ سلوک کرنے کے لئے نازل ہوئی ہے ۔ 

١٧٦٤ - امام علیہ السلام نے فرمایا کہ ایک درہم امام کو دینا افضل ہے اس ایک لاکھ درہم سے جو راہ خدا میں دوسرے کاموں پر صرف کیا جائے ۔ 

١٧٦٥ - اور امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا جو شخص ہمارے پاس نذرو ہدیہ نہیں بھیج سکتا تو وہ ہمارے شیعوں میں سے جو صالح لوگ ہیں ان کو دیدے اس کو ہمارے نذر اور ہدیہ کا ثواب مل جائے گا اور جو شخص اس امر پر قادر نہیں کہ ہماری زیارت کو آئے تو وہ ہمارے دوستداروں میں سے جو صالح بندے ہیں ان کی زیارت کرے ۔ ہماری زیارت کا ثواب اس کے نامہ اعمال میں لکھ دیا جائے گا ۔