Skip to main content

باب : وہ وقت جس پر افطار حلال ہے اور نماز واجب ہے

حدیث ١٩٣٢ - ١٩٣٣

١٩٣٢ - عمرو بن شمر نے جابر سے اور انہوں نے حضرت امام محمد باقر علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد کیا کہ جب قرص آفتاب غائب ہو جائے تو روزہ دار افطار کرے اور نماز کا وقت بھی آگیا ہے ۔
           اور میرے والد رضی اللہ عنہ نے اپنے خط میں تحریر فرمایا کہ جب تین تارے ظاہر ہو جائیں تو تمہارے لئے افطار حلال ہے ۔ اور یہ غروب آفتاب کے ساتھ ہی طلوع ہوتے ہیں ۔
اور اسے ابان نے زرارہ سے اور انہوں نے حضرت امام محمد باقر علیہ السلام سے روایت کیا ہے ۔ 

١٩٣٣ - حلبی نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ آپ سے سوال کیا گیا کہ افطار نماز مغرب سے پہلے کر لیا جائے یا اسکے بعد ؟ آپ نے فرمایا کہ اگر اسکے ساتھ کچھ ایسے لوگ ہیں کہ اس نے نماز شروع کر دی تو ڈر ہے کہ ان کے افطار میں رکاوٹ پڑے گی تو ان لوگوں کے ساتھ افطار کرلے اور اگر ایسا نہیں ہے تو پہلے نماز پڑھ لے پھر افطار کرے ۔