باب : زکوٰۃ دیتے وقت مستحق کو یہ بتانا ضروری نہیں کہ اسے زکوٰۃ دی جارہی ہے
حدیث ١٥٩٧ - ١٥٩٧
١٥٩٧ - عاصم بن حمید نے ابی بصیر سے روایت کی ہے ان کا بیان ہے کہ میں نے ایک مرتبہ حضرت امام محمد باقر علیہ السلام سے عرض کیا کہ ایک شخص ہمارے اصحاب میں سے ہے جس کو رقم زکوٰۃ لینے سے حیا اور شرم دامن گیر ہے تو کیا اس کو رقم ویسے ہی دیدی جائے اور اس کو یہ نہ بتایا جائے کہ یہ رقم زکوٰۃ ہے ؟ آپ نے فرمایا ایسا ہی کرو زکوٰۃ کا نام لیکر اس مرد مومن کو ذلیل نہ کرو۔