باب : زکوٰۃ لینے سے انکار کرنے والا
حدیث ١٥٩٦ - ١٥٩٦
١٥٩٦ - مروان بن مسلم نے عبداللہ بن ہلال سے روایت کی ہے اس کا بیان ہے کہ میں نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کو فرماتے ہوئے سنا آپ فرما رہے تھے کہ جس شخص پر زکوٰۃ لینا واجب ہے اور وہ زکوٰۃ لینے سے انکار کرے تو وہ بھی اسی کے مانند ہے جس پر زکوٰۃ دینا واجب ہے اور وہ زکوٰۃ دینے سے انکار کرتا ہے ۔