Skip to main content

کفایت شعاری اور میانہ روی کی فضیلت

حدیث ١٧٢٠ - ١٧٢١

١٧٢٠ - اور حضرت امام ابو الحسن موسی بن جعفر علیہ السلام نے فرمایا کہ کفایت شعاری اور خرچ میں میانہ روی میں انسان کبھی فقیر و محتاج نہیں ہوتا ۔ 

١٧٢١ - اور امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ جو شخص خرچ میں میانہ روی اختیار کرے گا اسکے لئے میں ضامن ہوں کہ وہ کبھی محتاج نہ ہو گا ۔ اور اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ۔ وَيَسْـَٔلُونَكَ مَاذَا يُنفِقُونَ قُلِ ٱلْعَفْوَ ۗ  - البقره ۲۱۹ (لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ راہ خدا میں کیا صرف کریں تو کہدو کہ جو تمہارے خرچ سے بچ رہے) تو یہاں العفو سے مراد وسط (درمیانی خرچ) ہے ۔ نیز اللہ تعالٰی کا ارشاد ہے وَٱلَّذِينَ إِذَآ أَنفَقُوا۟ لَمْ يُسْرِفُوا۟ وَلَمْ يَقْتُرُوا۟ وَكَانَ بَيْنَ ذَٰلِكَ قَوَامًۭا سورة الفرقان ٦٧ (اور وہ لوگ کہ جب خرچ کرتے ہیں تو نہ فضول خرچی کرتے ہیں اور نہ تنگی کرتے ہیں اور انکا خرچ اسکے درمیان اوسط درجہ کا رہتا ہے) اس آیت میں قَوَامًۭا سے مراد اوسط درجہ ہے ۔