Skip to main content

غلات کی زکوٰۃ

اور گیہوں اور جو جب تک کہ پانچ وسق (١٩٣٨ - ٨٤٩ کلوگرام) تک نہ پہنچ جائے اس پر کوئی زکوٰۃ نہیں ہے ۔ ایک وسق ساٹھ صاع کا اور ایک صاع چارمد کا اور ایک مد کا وزن دو سو بانوے اور نصف درہم (۱/۲ ٢٩٢) کا ہوتا ہے ۔ اور جب ان کا وزن اس حد پر پہنچ جائے تو پھر حکومت کی مالگزاری اور گاؤں کے خرچ کے بعد اگر اس کی آب پاشی بارش کے پانی سے یا آب جاری (دریا) سے ہوئی ہے تو اس میں سے دسواں حصہ زکوٰۃ نکالے گا اور اگر اس نے اس کو کنویں سے پانی نکال کر ڈول یا نالیوں سے سینچا ہے تو بیسواں (۲۰) حصہ زکوٰۃ نکالے گا ۔ اور چھوارے اور کشمش میں بھی اسی حساب سے زکوٰۃ ہے جیسے گیہوں اور جو میں ہے اور اس کے بعد اگر گیہوں اور جو میں کچھ باقی رہ گیا ہے تو اس پر کچھ نہیں ہے جب تک کہ اس کو فروخت کر کے اس کی قیمت پر ایک سال نہ ہو جائے ۔