Skip to main content

باب : نذر کے روزے کا کفارہ

حدیث ٢٠١١ - ٢٠١٢

٢٠١١ - احمد بن محمد بن ابی نصر بزنطی نے حضرت ابوالحسن رضا علیہ السلام سے ایک ایسے شخص کے متعلق روایت کی ہے جس نے نذر کی تھی کہ اگر میں بیماری سے صحتیاب ہو گیا یا قید سے چھوٹ گیا تو ہر چہار شنبہ کو روزہ رکھوں گا اور یہی اسکی رہائی کا دن تھا مگر وہ اس نذر کو پورا کرنے سے عاجز رہا بیماری کی بنا پر یا کسی اور سبب سے اور اللہ تعالیٰ  نے اس کی عمر بھی بہت طویل کر دی اور اب اس نذر کے کفارہ کے بہت زیادہ روزے جمع ہو گئے ؟ آپ نے فرمایا ہر ایک دن کے روزے کے عوض ایک مد گیہوں یا کھجور تصدق کر دے ۔

٢٠١٢  - اور ادریس بن زید و علی بن ادریسں کی روایت میں ہے جو ان دونوں نے حضرت امام رضا علیہ السلام سے کی ہے کہ آپ نے فرمایا کہ وہ ہر دن کے عوض ایک مد گیہوں یا جو تصدق کرے گا ۔