Skip to main content

باب : پانی پلانے کی فضیلیت

حدیث ١٧٢٢ - ١٧٢٤

١٧٢٢ - امیرالمومنین علیہ السلام نے ارشاد فرمایا کہ آخرت میں سب سے پہلے پانی کی سخاوت شروع ہوگی یعنی پانی کی سخاوت پر ثواب سب سے پہلے دیا جائے گا ۔

١٧٢٣ - اور حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا اللہ تعالیٰ کسی کے جگر کی آگ کے بجھانے ( پیاسے کو پانی پلانے) کو بہت پسند کرتا ہے اور جو شخص کسی جانور کے جگر کی آگ کو بجھائے گا ( پانی پلائے گا) اللہ تعالٰی اپنے عرش میں اس کو اس دن رکھے گا جس دن اس کے سایہ کے سوا کوئی دوسرا سایہ نہ ہوگا ۔ 

١٧٢٤ - معاویہ بن عمار نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت کی ہے جو شخص کسی کو اس جگہ پانی پلائے جہاں پانی موجود اور میسر ہے تو وہ ایسا ہی ہے جیسے اس نے ایک غلام کو آزاد کر دیا ۔ اور جو شخص کسی کو ایسی جگہ پانی پلائے جہاں پانی موجود نہ ہو تو وہ ایسا ہی ہے جیسے اس نے ایک آدمی کو زندہ کر دیا اور جس نے ایک آدمی کو زندہ کر دیا اس نے گویا تمام انسانوں کو زندہ کر دیا ۔