Skip to main content

باب: ایک شخص ماہ رمضان کے چند روزہ گذر جانے کے بعد اسلام لایا

حدیث ١٩٣٠ - ١٩٣١

١٩٣٠ - حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے ایک ایسے شخص کے متعلق سوال کیا گیا جو ماہ رمضان کے نصف دن گذر جانے کے بعد اسلام لایا کہ اب اس پر روزہ کے متعلق کیا فرض ہے ؟ آپ نے فرمایا وہ جس دن اسلام لایا ہے اسی دن سے روزہ رکھے جو تاریخیں گزر گئیں ان کے روزوں کی قضا اس پر فرض نہیں ہے ۔

١٩٣١ - صفوان بن یحییٰ نے عیص بن قاسم سے روایت کی ہے اس کا بیان ہے کہ میں نے ایک مرتبہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے دریافت کیا ایک ایسی قوم کے متعلق جو ماہ رمضان میں اسلام لائی جبکہ ماہ رمضان کے چند دن گذر چکے تھے تو کیا ان پر گذشتہ دنوں کے بھی روزے واجب ہیں یا صرف اس دن سے جب وہ اسلام لائے؟ آپ نے فرمایا ان پر گذشتہ دنوں کی قضا واجب نہیں ہے اور نہ اس دن کی جس دن وہ اسلام لائے جب تک کہ وہ طلوع فجر سے پہلے اسلام نہ لائے ہوں ۔