باب : قرض دینے کا ثواب
حدیث ١٦٩٧ - ١٧٠٠
١٦٩٧ - حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ جنت کے دروازے پر یہ تحریر کندہ ہے کہ صدقہ کا ثواب دس گنا ہے اور قرض کا ثواب اٹھارہ گنا ہے ۔
١٦٩٨ - نیز آپ نے اللہ تعالٰی کے اس قول کے متعلق لَّا خَيْرَ فِى كَثِيرٍۢ مِّن نَّجْوَىٰهُمْ إِلَّا مَنْ أَمَرَ بِصَدَقَةٍ أَوْ مَعْرُوفٍ أَوْ إِصْلَـٰحٍۭ بَيْنَ ٱلنَّاسِ (ان کی اکثر راز کی باتوں میں تو کوئی بھلائی نہیں مگر ہاں جو شخص کسی کو صدقہ دینے یا معروف (اچھے کام کرنے یا لوگوں کے درمیان ملاپ کرانے کا حکم دے) (سورہ نساء آیت نمبر ١١٤) فرمایا کہ اس آیت میں معروف سے مراد قرض ہے ۔
١٦٩٩ - نیز آپ نے فرمایا جو مرد مومن کسی مرد مومن کو محض خوشنودی خدا حاصل کرنے کی نیت سے قرض دے تو جب تک وہ قرض اسے واپس نہ ملے اس وقت تک اس کا ثواب صدقہ کے حساب میں محسوب ہوگا ۔
١٧٠٠ - نیز آپ نے فرمایا کسی مومن کو قرض دینا اگر وہ آسانی سے ادا کر دے تو غنیمت ہے (کہ مفت ثواب ہاتھ آیا) اس میں تعجیل بہتر ہے اور اگر وہ ادا نہ کرے اور مرجائے تو حرج نہیں) یہ قرض دینے والے کی زکوٰۃ میں محسوب ہوگا ۔